پاکستان میں سیاسی جماعتیں یا فریقین اعلیٰ عدلیہ اور اس کے فیصلوں پر تنقید

0

پاکستان میں سیاسی جماعتیں یا فریقین اعلیٰ عدلیہ اور اس کے فیصلوں پر تنقید کرتی رہتی ہیں لیکن بعض مبصرین کا کہنا ہے کہ عدالتوں پر تنقید سےایسا تاثر ابھرتا ہے کہ سیاسی جماعتیں اور رہنما عدلیہ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کے بعد اعلیٰ عدلیہ پر تنقید کی تھی جسے مبصرین سیاسی دباؤ کا نام دیتے تھے۔ لیکن حالیہ دِنوں میں حکمران اتحاد اور خاص طور پر مسلم لیگ (ن) بھی اِسی روش پر چلتی نظر آ رہی ہے۔حکمراں اتحاد نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے انتخاب سے متعلق سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت مقدمے میں کارروائی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔حکمراں اتحاد کا مطالبہ تھا کہ اس مقدمے کی سماعت فل کورٹ کو کرنا چاہیے تاہم سپریم کورٹ نے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.