یو۔ این۔ڈی۔پی مرجڈ ایریا گورننس پراجیکٹ کے پروگرام منیجر رالوکا ایڈن(Raluca Eddon ) کا دورہ باجوڑ

0


۔

باجورالوکا ایڈن کا محکمہ زراعت خیبر پختونخوا کی جانب سے ضلع باجوڑ میں جدید کاشتکاری کیلئے لگائ گئی ٹنلز کا معائنہ ۔
ضلع باجوڑ میں واقع علاقہ ارنگ کے کاشتکاروں کیلئے مرجڈ ایریاز گورننس پراجیکٹ کے تحت جدید ٹیکنالوجی سے لیس ٹنلز سسٹم کا تفصیلی معائنہ کیا ۔
اس دورہ میں ارنگ سے کاشتکاروں ، محکمۂ زراعت کے حکام جس میں ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید، زراعت آفیسر سبحان الدین، مرجڈ ایریا گورننس پراجیکٹ کے پروگرام منیجر رالوکا ایڈن، فاسٹ کے ٹیم لیڈر بابر جان، یو این۔ڈی۔پی س طارق زمان، عمبر اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نصیر خان، اور روح للہ نے شرکت کی۔
زمینداروں نے یو۔این۔ڈی۔پی کے سٹاف کو ہارٹیکلچر کے جدید طریقے کاشتکاری اختیار کرنے، اس سے جڑے مسائلِ، امکانات اور تجاویز کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں ان طریقوں کے اختیار کرنے سے کاشتکاروں کی آمدنی میں اضافے سے لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے پر خصوصی طور پر بات کی گئی۔اس پروگرام میں شرکاء سے بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت باجوڑ محمد سعید اور زراعت آفیسر سبحان الدین نے کہا کہ اس پروگرام سے ضلع باجوڑ میں موسم اور آب و ہوا میں تبدیلی کے باعث فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کے حوالے سے بہت زیادہ تنوع پایا گیا ہے۔ مختلف سبزیوں اور پھلوں کی پیداوار کی اقسام اور کاشت کے اوقات مختلف ہیں ، اس لئےفصلوں کی کاشت، کھاداور دیگر زرعی ادویات کے انتخاب میں مہارت نہایت ضروری ہے، اس لئے حکومت نے جدید طریقوں سے آگاہی کے ذریعے کاشتکاروں کی معاونت کیلئے اسپیشل ایمفی سیز پروگرام شروع کیا تاکہ آپ اپنی محنت کا پھل پاسکے انہوں نے کہا کہ آج کے اس دورہ میں آپ کو زراعت سے جڑے زمینداروں کے ساتھ بات کرنے کا مقصد بھی آپ کی مدد اور معاونت میں بہتری لانی ہے تاکہ اپنے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے بات چیت کرسکے اور آپ کی آراء حکومت کو مستقبل میں اپنے پروگرامز کو بہتر کرنے میں مدد دے سکے۔اس پروگرام کے تحت ایک پائیلٹ پراجیکٹ میں ضلع باجوڑ کے علاقے آرانگ سے کاشتکاروں کو شامل کیا گیا، جنہیں ٹنل فارمنگ کے تحت واک ان ٹنلز سے متعارف کرایا گیا، اس کی مدد سے وہ اچھی قیمت دینے والے فصلیں اگا سکتے ہیں اور ان کی آف سیزن پیداوار حاصل کرسکتے ہیں، اس کی مدد سے وہ نہ صرف اپنی ضروریات کو پوری کرسکتے ہیں بلکہ اضافی آمدنی حاصل کرکے اپنی زندگیاں بہتر بناسکتے ہیں۔
پروگرام میں شریک کاشتکاروں نے زرعی مصنوعات جیسے بیجوں ، کھاد اور ادویات کے حصول، ان کیلئے درکار مالی وسائل کی فراہمی کے حوالے سے معاونت اور پیداوار کی ترسیل اور دیگر مارکیٹس میں فروخت کیلئے روابط کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی۔ اس حوالے سے رالوکا ایڈن اور اس کے ساتھ دیگر افسران نے زمینداروں کی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی جبکہ حکومتی حکام اور محکمہ زراعت باجوڑ کے اہلکاروں نے بھی اس پروگرام کے تحت بھرپور معاونت کا یقین دلایا۔اس پروگرام کی تشکیل اور عملدرآمد میں حکومت کو معاونت فراہم کرنے والے مرجڈ ایریاز گورننس پراجیکٹ کی پروگرام مینجر رالوکا ایڈن نے کہا کہ اس پروگرام میں حکومت کے ساتھ معاونت کا مقصد یہی تھا کہ زراعت میں جدت کے ذریعے ضم شدہ علاقوں میں خوشحالی لائی جاسکے ، ہمارا ماننا ہے کہ کسانوں کی زندگیوں میں تبدیلی لاکر ہی ان علاقوں میں تبدیلی لائی جاسکتی ہے۔
آ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.