منشیات کے عادی افراد علاج معالجے کے لیے نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن سنٹر کا افتتاح

0

منشیات کے عادی افراد علاج معالجے کے لیے نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن سنٹر کا افتتاح آج ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر صاحب ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان کے ہمراہ تحصیل خار بائی پاس روڈ نزد عادل چوک میں منشیات کے عادی افراد علاج معالجے کے لئے نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن سنٹر کا افتتاح کیاافتتاحی تقریب میں ایم ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال خار،مئیر سب ڈویژن خار سید بادشاہ،مولانا عبد الرشید ,اصلاحی جرگہ چیئرمین سید احمد جان، چیئرمین انور حسین، چیمبر آف کامرس حاجی لعلی شاہ اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور مقامی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبد الصمد خان نے کمیونٹی کے اس اقدام کو سراہا اور انہیں یقین دلایا کہ نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن سنٹر کو مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے حال ہی میں 1200 افراد کی بحالی کی ہے جن میں سے باجوڑ کے 10 صحتیاب افراد کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے نیو ہوپ ویلفئیر آرگنائزیشن سنٹر کے لئے 50000 ہزار روپے کا اعلان کیامزید برآں، ڈپٹی کمشنر باجوڑ نے سنٹر میں آنے والے 02 نشہ کے عادی افراد کا مفت علاج کرنے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خار کو ہدایت کی گئی کہ وہ ہفتہ وار بنیادوں پر ایک ڈاکٹر کو مرکز میں داخل ہونے والے افرادکی چیک آپ کیلئے ڈیوٹی لگادے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.