پاکستان سپورٹس فیسٹول اختتام پذیر

0

باجوڑ، ضلع باجوڑ میں ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے اشتراک سے ضلع باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں جاری پاکستان سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر۔ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق، کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس نے بطور مہمان خصوصی شرکت، اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر، صحافی حضرات، ایونٹس میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں اور مقامی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان سپورٹس فیسٹول میں ضلع باجوڑ کی تمام تحصیلوں سے کرکٹ،فٹبال،والی بال،باسکٹ بال اور ایتھلیٹکس سمیت دیگر اہم کھیلوں کی پانچ سو سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا۔ پاکستان سپورٹس فیسٹیول 2023 کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق،کمانڈنٹ باجوڑ سکاؤٹس اور دیگر انتظامی افسران نے پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیے۔کھلاڑیوں نے ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کا شکریہ ادا کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.