ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انور الحق کے ہدایات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر خار، محب اللہ خان یوسفزئی نے
تحصیلدار کے ہمراہ برنگ تنازعہ مائننگ/پہاڑ برید سلسلے میں علاقہ اصیل ترغاو تحصیل برنگ موقعے کا ملاحظہ کیا، جہاں علاقائی مشران کیساتھ تنازعے کے حل بارے میں تفصیلی گفت وشنید کی اور آئندہ لائحہ عمل برائے تصفیہ تیار کیا۔ اے سی خار نے علاقائی مشران کو ہدایات جاری کی کہ تا تصفیہ پر امن رہا کریں، جس پر علاقائی مشران/مکینوں نے پرامن رہنے کی یقین دہانی دی۔