محکمہ تعلیم کی غفلت برادشت نہیں۔ علی رضا

0

باجوڑ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی برائے محکمہ تعلیم کے حوالے سے ڈی سی آفس میں میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں محکمہ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ مردانہ و زنانہ، مانیٹرنگ آفیسر باجوڑ EMA/IMU، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد DMO RTS،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز، محکمہ تعلیم کے دیگر ذمہ داران مردانہ و زنانہ نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے محکمہ تعلیم ضلع باجوڑ کی مجموعی کارکردگی، سکولوں میں بنیادی سہولیات، اساتذہ، طلبہ وطالبات کی غیر حاضری دیگر مسائل پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل باجوڑ کو تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ میٹنگ میں ADC نے محکمہ تعلیم کی مجموعی مسائل اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیااور متعلقہ محکمہ تعلیم کے افسران کو تعلیم کے بہترین، طلبہ اساتذہ کی حاضری اور دیگر مسائل کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.