ڈپٹی کمشنر باجوڑ محمد انوار الحق کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی NID پولیو مہم کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خار ڈاکٹر وزیر خان صافی ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیصل کمال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو فیض محمد، نمائندہ باجوڑ پولیس انسپکٹر منیر زادہ محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان اور ڈی ای او سی کے ممبران نے شرکت کی۔ این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن نے شرکاء کو 2 اکتوبر سے 6 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی رضا نے تمام تر تیاریوں پر نظر ثانی کرنے کے بعد نمائندہ باجوڑ پولیس کو پولیو کے حوالے سے مناسب اور بروقت سیکیورٹی کی فراہمی،محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ محکموں کو 2 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے انسداد پولیو کو کامیاب بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لانے کے احکامات جاری کیں۔
ڈی سی آفس میں پولیو کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد
You might also like