باجوڑ۔ملک خالد خان کے کوششوں سے چلگزے بدان ماموند میں دو فریقین کے درمیان اراضی تنازعہ حل، فریق اول گلاب اور فریق دوم گلاب کے درمیان گزشتہ کء سالوں سے اراضی تنازعہ چلا آرہا تھا۔ جس میں بہت سارے جرگے ہو چکے تھے۔ چند ماہ قبل دونوں فریقین نے خادم عوام ملک خالد خان کو واک اختیار دیا۔ خالد خان نے علاقائی مشران کے ہمراہ دونوں فریقین کے پاس گئے جائے وقوعہ دیکھا اور بلا آخر دونوں فریقین کے درمیان صلح کردیا۔ صلح کی تقریب میں دونوں خاندانوں کے ممبران اور علاقائی افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے خالد خان نے کہا کہ علاقے میں سالوں سے چلے آرہے ہیں اراضی تنازعات نے ہمیں بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ قیمتیں جانیں اس میں ضائع ہو چکی ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ ان تنازعات کو بات چیت اور صلح کے ذریعے حل کریں۔ فریقین نے خالد خان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر شرکاء نے خالد خان کے اس اقدام کا خیر مقدم کیا۔