چوتھا صوبائی حلقہ ملنا انتہائی خوش آئند ہے۔ شیخ جہانزادہ

0

باجوڑ۔ ضلع باجوڑ کو ابادی کی بنیاد پر چوتھا صوبائی حلقہ ملنا انتہائی خوش آئند ہے۔نئی مردم شُماری کے بعد ابادی کی بنیاد پر نء حلقہ بندیوں میں باجوڑ کے ایک صوبائی حلقہ میں اضافہ اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ممبر شیخ جہانزادہ نے ایک اخباری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیطرف سے اتمانخیل قبیلہ کے منتشر جغرافیہ کو ضلع باجوڑ میں مستقل صوبائی حلقہ دینے کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں، ماضی قریب تک اتمانخیل بیلٹ کو دور دراز جغرافیہ کی بنیاد پر ہمیشہ ترقیاتی امور میں نظر انداز کیا گیا تھا، ہم امید رکھتے ہیں کہ سارے باجوڑ کے ساتھ اتمانخیل کا صوبائی اسمبلی میں اپنا سیاسی نمائندہ بھرپور کردار ادا کریگا اور اتمانخیل قبیلہ کے لوگ عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کریں گے۔باجوڑ میں باقی تین حلقوں کو ابادی اور جغرافیہ کی بنیاد پر ممکن حد تک مناسب انداز سے تقسیم کیا گیا ہیں، حلقوں کی تقسیم پر باجوڑ کے عوام میں کوئی اختلاف و نزاع نہیں ہم اس حوالے سے غیر ضروری کنفیوژن اور منفی تاثر کو مسترد کرتے ہیں کیونکہ یہ تقسیم صرف صوبائی اسمبلی کے حلقہ کیلئے فقط انتظامی تقسیم تک محدود ہے باقی تمام انتظامی یونٹس بشمول تحصیلوں کے اپنی جگہ پر برقرار ہیں۔کسی بھی صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں جو بھی علاقہ ہے وہ باجوڑ ہی کا حصہ ہے، ہم آنے والے انتخابات کو سارے ملک سمیت ضم اضلاع کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل سمجھتے ہیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.