قبضہ مافیہ سے اراضی واگزار کرانے کی اپیل

0

باجوڑ ۔ نختر ماموند سے تعلق رکھنے والے محمد جان ترکھان نے باجوڑ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نختر ماموند میں ہماری پدری جائیداد ہے جو کہ قوم نے آپس میں تقسیم کردی ہے ۔ مجھے زبردستی اپنے گھر اور زمینوں سے بے دخل کردیا۔ اور قوم والے مجھ سے مطالبہ کررہے ہیں کہ آپ سٹامپ پیپر دستخط کریں کہ یہ زمین آپ کی نہیں بلکہ قوم کی تھی جو قوم نے واپس لے لی۔ محمد جان نے مزید کہا کہ اس کا خاندان گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے اس علاقے میں رہائش پذیر ہے ۔ یہ جائیداد اس کو قوم نے نہیں دی مگر اب پورے قوم والے متفق ہوکر پدری جائیداد زبردستی لے رہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا ، گورنر ، ڈی سی باجوڑ اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے مجھے علاقے سے بے دخل کرکے میرے اوپر مسجد جانے پر ، اپنی کھیتوں میں جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ میرے بچوں کے سر کا سایہ میرا گھر چھین لیا ہے لہذا ان ظالموں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے اور مجھے میری اراضی اور گھر واپس کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے قریبی تھانے میں رپورٹ بھی درج کیا ہے مگر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا ، پولیس ان ظالموں کے خلاف کوئی اقدام اٹھانے سے گریز کررہی ہے ۔ محمد جان نے مزید کہا کہ اگر میرے اس مطالبے پر ایکشن نہیں لیا گیا تو میں اپنے بال بچوں سمیت خود سوزی کروں گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.