دفاعی چیمپئن برادرز الیون تنی نے ایک بار پھر ٹرافی اپنے نام کرلی

0

آن ونڈا کمپنی کرکٹ ٹورنامنٹ کوثر باجوڑ کا تیسرا ایڈیشن اختتام پذیر ، دفاعی چیمپئن برادرز الیون تنی نے ایک بار پھر ٹرافی اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ تحصیل خار کے علاقے کوثر میں آن ونڈا کمپنی کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ اختتا م پذیر ہوگیا۔ گذشتہ سینکڑوں تماشیوں کے موجودگی میں دفاعی چیمپئن برادرز الیون تنی اور ینگ فائٹرز کے درمیان کھیلا گیا ،جس میں برادرز الیون نے 59رنز سے کامیابی حاصل کی۔ برادرز الیون کے کپتان شمس الدین نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 10اوررز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 131رنز بنائے جس میں اوپنر جمشید نے 56، شمس الدین نے 24رنز کے ساتھ نمایاں سکورر رہے۔ جواب میں ینگ فائٹر کی ٹیم اوپنر نوید کے شاندار 49رنز کے باوجود صرف 72رنز بناسکی اور یوں برادرز الیون نے آسانی کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کیا۔ٹیم کے چیئرمین محسن خان اور کوچ سلطان یوسف نے تمام کھلاڑیوں کوٹائنل جیتنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہرکی کہ برادرز الیون اسی طرح جیت کا تسلسل جاری رکھے گی۔ برادرز الیون کے چیئرمین محسن خان نے شاندار کارگردگی پر اوپنر جمشید کیلئے نقد انعام کا اعلان کیا۔ شاندار کارگردگی پر جمشید مین آف دی میچ جبکہ سبحان اللہ عرف خان جی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اس موقع پر ٹورنامنٹ کا انعقاد کرنے والے آن ونڈا خیبرپختونخوا کے منیجر انعام اللہ نے کہا کہ باجوڑ میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ انہیں مناسب سہولیات فراہم کیا جائے ، انعام اللہ نے آرگنائزنگ کمیٹی کیلئے 30ہزار ، ونر ٹیم کیلئے 3ہزاراور رنراپ ٹیم کیلئے 2ہزار روپے نقد انعام کا اعلان کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.