ڈی ایچ او باجوڑ ڈاکٹر خلیل الرحمن کا برنگ کے دورافتادہ علاقوں میں ہیلتھ سنٹرز کا اچانک دورہ

0

ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسزخیبر پختونخواہ، ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ضم شدہ اضلاع اور ڈپٹی کمشنر باجوڑعثمان محسود کی خصوصی ہدایت پرضلع باجوڑ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (ڈی ایچ او) ڈاکٹر خلیل الرحمن نے تحصیل برنگ کے دورافتادہ علاقوں غرشموزئی، سپرے، اور گدامار کا دورہ کیا اور وہاں پر قائم کمیونٹی ہیلتھ سنٹرز میں دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر ہیلتھ سٹاف کی حاضری بھی دیکھی اور اُن کو سختی سے ہدایات جاری کی کہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ڈی ایچ او نے مقامی لوگوں سے بھی ملاقاتیں کی اور اُن کو فراہم کی جانیوالی صحت سہولیات کے بارے میں بھی پوچھا۔ انھو ں نے لوگوں کو یقینی دہانی کروائی کہ اُن کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیگی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.