متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام حکومت کے خلاف خار چوک میں گرینڈ احتجاجی مظاہرہ

0

متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام حکومت کے خلاف خار چوک میں گرینڈ احتجاجی مظاہرہ ، وزیراعظم کے استعفیٰ اور موجودہ حکومت کے خاتمے تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔ مقررین
متحدہ اپوزیشن کے زیر اہتمام حکومت کے خلاف خار چوک میں گرینڈ احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔احتجاجی مظاہرے میں متحدہ اپوزیشن کے تمام جماعتوں جمعیت علمائے اسلام ، پاکستان پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ن ، پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی ، قومی وطن پارٹی کے کارکنان اور قائدین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے باجوڑ پریس کلب سے خار چوک تا ریلی نکالی اور نعرہ بازی کی۔ بعدازاں خار چوک میں احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ احتجاجی مظاہرے سے جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے امیر مولانا عبدالرشید ، حاجی سید بادشاہ ، احمد زیب خان ، حاجی اکبر جان ، عوامی نیشنل پارٹی کے گل افضل،شاہ نصیر خان ، نثار باز ، پاکستان پیپلز پارٹی کے اورنگزیب انقلابی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے انوارالحق سمیت دیگر سیاسی پارٹیوں کے ضلعی قائدین نے خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ سلیکٹڈ اور عوام دشمن حکومت کے آنے کے بعد پاکستان کے عوام کا سکون اور چین ختم ہوگیا ہے ، تاجر پریشان ، ڈاکٹر پریشان ،مزدور پریشان یعنی پورا ملک پریشانی میں گھرا ہوا ہے ، ٹیکسز ، مہنگائی نے عوام کو خودکشیوں پر مجبور کر رکھا ہے۔ سلیکٹڈ اور نااہل حکمران نے ملک کو یرغمال بنا رکھا ہے جس کے خلاف تمام اپوزیشن جماعتوں کو جمعیت علمائے اسلام کے زیر قیادت آزادی مارچ کے نام سے ایک بھرپور تحریک کا آغاز کیا ہے ۔ جس کا پلان اے اسلام آباد میں چند روزہ احتجاج ، بعدازاں پلان بی کے تحت ملک کے مخصوص علاقوں میں احتجاج اور اب پلان سی کے تحت ضلع وائزاحتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے۔اس سلسلے میں آج تمام اضلاع میں احتجاجی مظاہرے منعقد کیے جارہے ہیں۔مقررین نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان کے استعفیٰ اور موجودہ حکومت کے خاتمے تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا اور جب بھی رہبر کمیٹی کال دی گی ہم ہر وقت اور ہر جگہ احتجاجی مظاہرے کریں گے

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.