ہب آف پرائیویٹ ایجوکیشن باجوڑ کے زیر اہتمام پرائیویٹ سکولوں کا سپورٹس گالا زور وشور کیساتھ جاری ہیں۔ آج کھیلے گئے کرکٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں نمرہ پبلک ہائی سکول خار نے علامہ اقبال پبلک سکول اینڈ کالج ارنگ کو ہراکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ نمرہ سکول کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 125 رنز بنائے جس میں لقمان نے 77 ، ہادی 21 اور بابر نے 11 رنز بناکر نمایاں سکورررہے۔ جواب میں علامہ اقبال پبلک سکول اینڈ کالج ارنگ کی ٹیم 52 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ نمرہ پبلک سکول کی جانب سے مصطفی نے 3، بابر 2 اور نجیب نے بھی 2 وکٹیں حاصل کی۔ نمرہ سکول کے لقمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔