ٹوپ ماندل قوم کا علاقے میں رابطہ پُل کی عدم دستیابی اور علاقے میں تعلیم وصحت کے سہولیات نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

0

باجوڑ ایجنسی تحصیل سلارزئی ٹوپ ماندل قوم کا علاقے میں رابطہ پُل کی عدم دستیابی اور علاقے میں تعلیم وصحت کے سہولیات نہ ہونے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔
باجوڑ ایجنسی تحصیل سلارزئی علاقہ ٹوپ ماندل کے عوام نے علاقے کو رابطہ پُل نہ ہونے ،تعلیم وصحت کے عدم دستیابی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ہماری آبادی 6 ہزار نفوس پر مشتمل ہیں اور ہیڈکوارٹر خار سے صرف 5 کلومیٹر کے فاصلے پر آباد ہیں لیکن علاقے کو ہیڈکوارٹر خار سے رابطہ پُل نہ ہونے کیوجہ سے سیلاب آنے کی صورت میں ہمارے بچے سکولوں تک بروقت نہیں پہنچ پاتے اس کیساتھ اپنے مریضوں کو بروقت ہسپتال نہیں پہنچاسکتے اور ایمر جنسی مریض سیلاب آنے کی صورت میں راستے میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ، علاقے میں تعلیم اور صحت کے کوئی آسانی دستیاب نہیں ہیں اس موقع پر مظاہرین سے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء محمد سلیم ،اقبال افغان ،شاکر ماندل و دیگر نے کہا کہ علاقے کے لوگوں کیلئے رابطہ پُل کی منظوری ،صحت وتعلیم کے سہولیات دینے میں ارکان قومی اسمبلی اور ارباب اختیار مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں اس لئے آج ماندل قوم مجبور ہوکر احتجاج پر اُتر آئے ہیں اُنہوں نے گورنر خیبر پختونخوا ،اے سی ایس اور ارکان اسمبلی سے پُر زور مطالبہ کیا کہ علاقے کے لوگوں کیلئے صحت اور تعلیم کیساتھ رابطہ پُل کی منظوری اور ٹوپ ماندل عوام کو الگ تحصیل دینے کیلئے اقدامات اُٹھائیں اورمطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں ماندل قوم کیساتھ ہیڈکوارٹر ار خار میں بھی مظاہرہ کریں گے پولیٹیکل انتظامیہ نے کوارٹرماسٹر سہیل خان کو مظاہرین کیساتھ مزکرات کیلئے بھیجا جس نے اُنہیں باؤر کرایا کہ آپ کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پولیٹیکل حکام سنجیدہ ہیں اور بہت جلد ٹوپ ماندل کے عوام کو رابطہ پُل کی تعمیر کیساتھ علاقے میں صحت اور تعلیم کے سہولیات فراہم کئے جائینگے جس کے بعد کامیاب مزکرات کے بعد مظاہرین پُر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.