فاٹااصلاحات میں تاخیر کے خلاف اور خیبر پختونخواہ میں ضم نہ ہونے کی صورت میں جماعت اسلامی فاٹاکا بھر پور تحریک چلانے کا اعلان ۔
فاٹامیں تعلیمی ایمرجنسی کی بنیاد پر یونیورسٹیاں قائم کی جائے ۔فاٹاکو خیبر پختونخواہ میں ضم کرکے صوبائی اسمبلی میں نمائندگی اور بلدیاتی انتخابات کرائے جائے ۔سی پیک میں قبائیلی علاقوں کو حصہ دیا جائے ۔مہمند ، باجوڑ روڈ کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے ۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی فا ٹاکے امیر حاجی سردار خان نے باجوڑ پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر جماعت اسلامی باجوڑ کے امیر قاری عبدالمجید ،نائب صدر عبدالحمید صوفی ، پریس سیکرٹری خلیل اللہ جان ،جے آئی یوتھ باجوڑ کے صدر ثناء اللہ کے علاوہ دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ جماعت اسلامی فاٹاکے امیر سردار خان نے کہا کہ ایف سی آر کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ طرز پر قبائیلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جائے ۔اُنہوں نے گورنر خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ مہمند باجوڑ روڈ پر کام تعطل کا شکار ہے ۔لہٰذا اس پر جلد ازجلد دوبارہ کام شروع کرکے جون تک مکمل کیا جائے اور اگر فنڈز کی کمی ہو تو ہنگامی بنیادوں پر مزید فنڈ فراہم کیا جائے ۔اسکے علاوہ فاٹامیں موجود معدنیات کے لئے ایک مؤثر لائحہ عمل طے کیا جائے اور فاٹامیں بے روزگاری کی خاتمے کے لئے تیس ہزار لیویز اہلکار بھرتی کیے جائیں ۔اُنہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ این ایف سی میں پچاس سال تک فاٹاکو سات فیصد حصہ دیا جائے ۔
فاٹااصلاحات میں تاخیر کے خلاف اور خیبر پختونخواہ میں ضم نہ ہونے کی صورت میں جماعت اسلامی فاٹاکا بھر پور تحریک چلانے کا اعلان ۔
You might also like