پاکستان تحریک انصاف کے لیے کی گئی خدمات کے بل بوتے پر باجوڑ کے لیے ٹکٹ کا حقدار ہوں۔ میاں جمال اکبر
پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے رہنما اور قوم اتمان خیل سے تعلق رکھنے والے مشہور سماجی شخصیت میاں جمال اکبر نے باجوڑ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے سنیئر رہنما اور سابقہ صدر خار شاہ ولی خان علیزئی ، انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے عہدیداران عبدالسلام ، اسد علی ، احتشام ، فیاض بھی موجود تھے۔ میاں جمال اکبر نے کہا کہ عمران خان کا مشن لیکر باجوڑ آیا ہوں اور عمران خان کے مشن پر ہی ووٹ کے حصول کا سب سے بہتر حقدار ہوں۔ باجوڑ ایجنسی میں پی ٹی آئی کے درمیان اختلاف کے کوششوں کے خاتمے کے لیے بھی مرکز اور مقامی قیادت سے بھرپور رابطے میں ہوں۔ انشا ء اللہ بہت جلد ہی پاکستان تحریک انصاف باجوڑ کے قیادت ، کارکنان اور آئی ایس ایف شاہین الیکشن کمپین کے لیے متحد ہوکر کمپین چلائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ دس سال سے پاکستان تحریک انصاف کے لیے خدمات پیش کررہا ہوں اور انہی خدمات کے بل بوتے پر باجوڑ کے حلقہ 44کے لیے قومی اسمبلی ممبر کا حقدار ہوں۔ اور انشاء اللہ اگر پاکستان تحریک انصاف نے مجھے پر اعتماد کیا تو ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچاونگا۔
خدمات کے بل بوتے پر باجوڑ کے لیے ٹکٹ کا حقدار ہوں۔ میاں جمال اکبر
You might also like