باجوڑ میں جماعت اسلامی کا یوتھ کنونشن کا انعقاد

0

باجوڑایجنسی:۔ باجوڑ میں جماعت اسلامی کا یوتھ کنونشن کا انعقاد
باجوڑ ایجنسی میں جماعت اسلامی کا یوتھ کنونشن خار گراؤنڈ پر منعقد ہوا جس میں ہزاروں جوانوں سمیت، سماجی کارکنان، جماعت اسلامی کے قائدین نے بھر پور شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی اسلامی یوتھ خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری یوسف مشوانی نے کہا کہ ملکی آبادی کا 65فیصدطبقہ جوانوں پر مشتمل ہیں لیکن کرپشن اور لاقانونیت کیوجہ سے وہ بے روزگار اور نشے کے عادی ہو رہے ہیں، ملک کا ہر ایک جوان تعلیم، صحت اور روزگار کا رونا روتے ہیں، اُنہوں نے یوتھ کو بیدار رہنے اور 2فیصد ڈکٹیٹرز کے خلاف آواز اُٹھانے پر زور دیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا یوتھ کے جنرل سیکرٹری یوسف مشوانی ، جماعت اسلامی فاٹا کے امیر سردار خان، قاری عبدالمجید، میاں صاحب الرحمٰن ، ثناء اللہ خان ، غلام الرحمٰن اور تحصیل خار کے نائب صدر خلیل اللہ و دیگر نے متفقہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو فوری خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے اور فاٹا کو صوبائی اسمبلی میں نمائندگی کا حق دیا جائے، فاٹا میں تعلیمی پسماندگی کے خاتمے اور بہتری کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قبائلی نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے اور قبائلی علاقوں میں کام کرنے والی این جی اوز میں مقامی نوجوانوں کو تعینات کیا جائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایجنسی کے سرکاری کالجز کے شعبہ جات میں اضافہ کیا جائے نیز خواتین کے تعلیمی نظام کے لیے ادارے قائم کیے جائیں اور پولیو کی حفاظتی پہروں میں طالب العلموں کا استثنا دیا جائے۔ انہوں نے کہ اکہ ایجنسی میں جاری کرپشن کا خاتمہ اور علاقے میں جاری نشے کے کاروباری اور سمگلنگ پر فوری پابند عائد کی جائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.