تحریک انصاف کی عوام دشمن پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے

0

تحریک انصاف کی عوام دشمن پالیسیوں نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، انضمام کے نام لیواؤں نے فاٹا کے عوام کو ایسے عذاب میں مبتلا کردیا ہے جس سے اب خلاصی کا راستہ ممکن نہیں۔ جمعیت علمائے اسلام نے پہلے بھی عوام کی ساتھ تھی اور اب بھی قبائلی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی ایف آر پشاور اور امیر جمعیت علمائے اسلام حلقہ قبائلی مفتی عبدالشکور ، مفتی اعجاز شینواری ، سینیٹر مولانا عبدالرشید ،ملک عبدالعزیز ، ملک محمد آیاز ، ملک شاہین اور دیگر نے چمن مدرسہ خار میں جمعیت علمائے اسلام کے زیر اہتمام منعقدہ حقوق قبائلی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اعجاز شینواری نے کہا کہ مولانافضل الرحمٰن نے کہا تھا کہ قبائل کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ صادر کرنے سے قبل ان سے رائے لی جائے قبائلی سے رائے نہیں لی گئی اور ان پر زبردستی انضمام کا فیصلہ مسلط کردیا گیا جس کے نتائج سب کے سامنے ہیں اب وفاقی حکومت کہتی ہے کہ قبائل کا خیبرپختونخوا کے ساتھ منظم ہوچکے ہیں ان کے حقوق ان کے پاس ہیں جبکہ صوبائی حکومت یہ ماننے کیلئے تیار ہی نہیں۔ موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مفتی عبدالشکور نے کہا کہ خود کو مدینہ کی ریاست کہلوانے والی تحریک انصاف نے عاطف قادیانی کے تعیناتی سے لیکر آسیہ کی رہائی تک یہودی دوست کی تمام امور سرانجام دے دیئے۔ انہوں نے کہا کہ کہاں گئے اب وہ انضمامی جن کا یہی نعرہ تھا انضمام سے فاٹا کے عوام کے تقدیر بدل جائے گی لیکن یہاں تو ہر روز قبائلی عوام پر ایک نئی افتاد آپڑتی ہے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.