ضلع باجوڑ میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیوں کا انعقاد

0

ملک بھر کی طرح قبائلی ضلع باجوڑ میں بھی کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی ، مرکزی ریلی خاربازار میں منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود اور ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے کی ۔ ضلع باجوڑ کے مختلف بازاروں خاربازار ،عنایت کلی بازار ، پھاٹک بازار ، راغگان بازار اور دیگر بازاروں میں تاجر برادری ، سول سوساءٹی ، سکولوں کے طلباء ،کالجز کے طلباء، سیاسی جماعتوں نے ریلیاں نکالی ۔ مرکزی ریلی خاربازار میں منعقد ہوئی جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر باجوڑ عثمان محسود اور ڈی پی او باجوڑ پیر شہاب علی شاہ نے کی ۔ خار بازار میں منعقدہ ریلی سے ڈی سی باجوڑ عثمان محسود ، پی پی پی باجوڑ کے صدر اورنگزیب انقلابی ، پی ٹی آئی باجوڑ کے صدر ڈاکٹر خلیل الرحمن ، خار بازار تاجربرادری کے صدر حاجی خان بہادر ، لاہور خان ، جمعیت علمائے اسلام کے قاری محسن ، پرائیوٹ ایجوکیشن نیٹ ورک باجوڑ کے صدر نورحمان اور دیگر نے احتجاجی ریلی سے خطاب کیا ۔ ریلیوں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان ۔ مقررین نے کشمیر بنے پاکستان کے نعرے لگائے جبکہ بھارتی حکومت اور مودی کےخلاف بھی شدید نعرہ بازی کی ۔ مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم رکوائے ۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.