معروف شاعر وادیب پروفیسر اسرار اتل کا دورہ باجوڑ کے موقع پر حسبان میڈیا آفس کا دورہ ۔ انہوں نے ضلع باجو ڑمیں حسبان میڈیا ٹیم کے صحافتی خدمات کو سراہا ۔ اس موقع پرحسبان میڈیا گروپ کے ممبران سینئر صحافی عرفان اللہ جان، انورذادہ گلیار ، زاہد جان،گل احمد جان ، ضلع باجوڑ کے نامور شاعر انورنگار ، محمد اسحاق ، اے این پی تحصیل سلارزئی کے صدر ملک شاہ خالداور دیگر بھی موجودتھے ۔ سینئر صحافی عرفان اللہ جان، انورذادہ گلیار اور زاہد جان نے پروفیسر اسرار اتل کو ضلع باجوڑ سے شائع ہونیوالے میگزین ماہنامہ کیمور اور ہفت روزہ اخبار باجوڑ نیوز کا شمارہ پیش کیا ۔ پروفیسر اسرار اتل نے ضلع باجوڑ سے میگزین اور اخبار کی اشاعت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ مقامی ذرائع ابلاغ ہی علاقہ کے مسائل بہتر انداز میں اجاگرکرسکتے ہیں۔