باجوڑنیوز(13اپریل) باجوڑپولیس کاکرونا کیخلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوگارڈآف انر۔کروناوائرس کیخلاف لڑنیوالے طبی عملے کی حوصلہ افزائی کیلئے خراج تحسین وسلامی پیش کی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ پیرشہاب علی شاہ کے ہدایت پرہیڈکوارٹرخارہسپتال میں کروناوائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجے کے فرائض انجام دینے والے ڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوباجوڑپولیس کے مسلح دستوں نے گارڈآف آنرپیش کیا۔ڈی پی اوکے طرف سے ڈاکٹرز،نرسزاورپیرامیڈیکل سٹاف کوپھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے گئے ۔ ڈی پی او پیرشہاب علی شاہ نے کہاکہ کروناوائرس کیخلاف فرنٹ لائن پر جنگ میں ڈاکٹرز،نرسز اورپیرامیڈیکل سٹاف کاکردارقابل ستائش ہے۔ڈاکٹرزکی جاں فشاں خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔باجوڑپولیس بھی اس مشکل میں ڈاکٹرزکی شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔اس موقع پرڈاکٹرزنے مزیدجوش وجزبے سے عوام الناس کی خدمات سرانجام دینے کے عزم کااظہارکیا۔