باجوڑنیوز ( 5 مئی ) خیبر پختونخوا پبلک سروس کمیشن اور ایٹا میں زیر التواء ٹیسٹ و انٹرویوز کا سلسلہ دوبارہ شروع کیاجائے اور ساتھ ساتھ عمر میں رعایت دی جائے، کورونا وائرس کیوجہ سے ہونیوالے لاک ڈاون کے باعث پبلک سروس کمیشن اور ایٹا کے دفاتر کو بند کیاگیاتھا۔ لیکن لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد سرکاری دفاتر کھول دئے گئے ہیں۔ دی تھنکرز ایسوسی ایشن کے پریس ریلیز کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن اور ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایولویشن ایجنسی(ایٹا) میں خالی آسامیوں کیلئے ٹیسٹ اور انٹرویوز بھی ملتوی ہوگئے تھے لیکن اب چونکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی اور ایس او پیز بھی بنائے گئے ہیں لہذا فوری طورپر پبلک سروس کمیشن اور ایٹامیں زیر التواء ٹیسٹ اور خصوصاََ انٹرویوز کا سلسلہ دوبارہ شروع کیاجائے تاکہ خالی آسامیوں پر بھرتیاں ہوسکے اور اپلائی کرنیوالوں کی پریشانی بھی ختم ہوسکے۔ دی ٹیب کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کورونا لاک ڈاؤن کیوجہ سے ٹیسٹ وانٹرویو میں تاخیر ہونے کے باعث عمر میں رعایت دی جائے تاکہ ٹیسٹ وانٹرویو میں تاخیر سے کوئی متاثر نہ ہوجائے۔بیان کے مطابق تمام سرکاری دفاتر کو ایس او پیز کے تحت کھولا گیاہے لہذا ایس او پیز کے تحت خیبر پختونخواہ پبلک سروس کمیشن اور ایٹا کے دفاتر میں انٹرویوزاور ٹیسٹ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیاجائے۔
پبلک سروس کمیشن اور ایٹا میں زیر التواء ٹیسٹ و انٹرویوز کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ
You might also like