T20 کرکٹ میں شاہین شاہ آفریدی کا کارنامہ
شاہین آفریدی نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑا اور ان کی اِس سال ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 33 وکٹیں ہیں نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز میں پہلی پوزیشن پر آگئے۔20 سالہ شاہین آفریدی نے ملتان میں جاری قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ میں اپنی ٹیم خیبرپختونخوا کی نمائندگی کرتے ہوئے سندھ کے خلاف میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ رواں سال میں ان کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 36 ہوگئی۔شاہین آفریدی نے افغانستان کے راشد خان کو پیچھے چھوڑا جن کی اِس سال ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 33 وکٹیں ہیں۔