خوشدل سے قبل یہ اعزاز احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے 2012 میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔ جارح مزاج بیٹسمین خوشدل شاہ نے ٹی ٹوئنٹی میں کسی بھی پاکستانی کی جانب سے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنادیا۔ انہوں نے راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے میچ میں 35 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ میں خوشدل شاہ نے ایک ایسے موقع پر چوکوں اور چھکوں کی برسات کردی جب سدرن پنجاب کی ٹیم شدید مشکلات کا شکار تھی۔ 25 سالہ بیٹسمین نے 9 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں میں اپنی سنچری مکمل کی اور تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کرنے والے پاکستانی بن گئے۔ خوشدل سے قبل یہ اعزاز احمد شہزاد کے پاس تھا جنہوں نے 2012 میں بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ میں 40 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔