تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے پاکستان کو مقررہ اوورز میں 134 رنز کا ہدف دیا تھا جو کہ گرین شرٹس نے 16 ویں اوورز میں بآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔زمبابوے کی جانب سے اننگزکا آغازبرینڈن ٹیلر اور چیبھا بھا نے کیا جو مایوس کن رہا اور دوسرے اوور میں ہی ٹیلر حارث رؤف کا شکار بن گئے۔ زمبابوے کی جانب سے برل اور ویسلے مدھیویرے ہی پاکستانی بولنگ کے سامنے مزاحمت کرسکے اور دونوں نے بالترتیب 32 اور 24 رنز کی اننگز کھیلیں۔ میزبان ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بناسکی۔زمبابوے کے 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور کپتان بابر اعظم نے کیا تاہم فخر زمان 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد آنے والے حیدر علی اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اور دوسری وکٹ کی شراکت میں 100 رنز بناکر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔