DPO باجوڑ اور SP انوسٹی گیشن کا باجوڑ کے مختلف تھانوں کے تفصیلی دورے۔

0

نئے انتخاب شدہ تعمیر کیے جانے والے تھانوں کا خصوصی معائنہ۔معائنے کے دوران 3 تھانوں سے جڑے ہوئے 8 پولیس پوسٹوں کا بھی دورہ، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں سے خصوصی ملاقاتیں۔تھانوں میں موجود تفتیش کے عملے کیساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری کے واضح احکامات کی روشنی میں اور DIG مالاکنڈ ڈویثرن عبدالغفور خان آفریدی کی خصوصی ہدایت پر ضلعی پولیس سربراہ باجوڑ عبدالصمد خان اور SP انوسٹی گیشن باجوڑ محمد زمان خان نے تھانہ سلارزئی، آرنگ اور تھانہ خار کا تفصیلی دورہ کیا۔ڈی پی او نے فرنٹ ڈیسک، روز نامچہ اور حوالات کا معائنہ کیا۔عملہ کی حاضری، تھانوں کے ریکارڈ، منشیات اور گولہ بارود کے سلسلے میں اہم پیش رفت کے متعلق تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے جوانوں کے بیریکس اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیکر کیس پراپرٹیز کو بھی چیک کیا۔ایس ایچ اوز صاحبان نے ڈی پی او کو اپنے اپنے علاقے کی بابت آگاہ کیا۔ ڈی پی او عبدالصمد خان نے پولیس حوالات میں بند حوالاتیوں کو بھی چیک کیا۔ ڈی پی او نے ایس ایچ او اور سٹاف کو سائلین سے عزت و احترام اور شہریوں کیساتھ احسن طریقے سے پیش آنیکی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ ضم شدہ اضلاع میں پولیس نظام کا اجراء ایک سنگ میل ہے اسکی کامیابی اور عوام کو انصاف کی فراہمی آپکا نصب العین۔ ڈی پی او نے علاقے سے منشیات فروشوں اور قبضہ گروپس کیخلاف سخت کارروائی کی بھی ہدایت کی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.