ہر سال 4 اپریل کو اقوام متحدہ و دیگر انسان دوست تنظیموں کی زیر نگرانی بارودی سرنگوں اور دوسرے بارودی مواد کی نقصانات کے حوالے سے دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد شورش زدہ علاقوں میں بسنے بسنے والے عام لوگوں کو آگاہی دینا اور ارباب اختیار کی توجہ مبذول کرانا ہوتا ہے۔ اس حوالے سے آج ضلع باجوڑ میں پاکستان ہلال احمر باجوڑ برانچ کے زیر نگرانی ، یہ عالمی دن منایا گیا۔ چونکہ 4 اپریل کو روزے ہونگے اس وجہ سے یہ دن پہلے منایا گیا۔ اس سال کا تھیم محفوظ قدم ، محفوظ میدان اور محفوظ گھر رکھا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے تقاریر ، سرگرمیاں اور تجاویز پیش کی گئیں۔ پروگرام میں مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کیں اور مقررین نے اس دن کی اہمیت کو اجاگر کیا جبکہ مختلف سرگرمیوں سے لوگوں میں آگاہی پھیلانے کی کوشش کی گئیں۔ پروگرام سے ہلال احمر کے صوبائی کوآرڈینیٹر عماد یوسف ، ہلال احمر باجوڑ کے سیکرٹری طارق زمان ، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر باجوڑ حاجی محمد نظیر ملاخیل اور ضلعی رابطہ آفسر شاہ خالد خان نے بھی خطاب کیا۔
بارودی سرنگوں کے نقصانات کا عالمی دن منایا گیا
You might also like