ضلع باجوڑ۔ انضمام کے بعد سابقہ فاٹا میں بہت سارے مشکلات اور چیلنجز درپیش ہیں لیکن ان مشکلات اور چیلینجزسے نکلنے کے لئے اور باجوڑ کے محروم اور مظلوم طبقے کو انصاف دلانے میں وکلا اپنا کردار ادا کریں ۔ڈسٹرکٹ سیشن جج عثمان بشیر ۔تفصیلات باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے حلف برداری تقریب جرگہ حال خار میں مننعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عثمان بشیر، سیشن جج اول احسان الحق، سول ججز ، ڈی پی او،وکلا برادری ،صحافی برادری اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی ۔پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ سیشن جج عثمان بشیر نے نومنتخب کابینے سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج باجوڑ عثمان بشیر نے کہا کہ وکلا کا کردار کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ وکلا مظلوم اور محروم طبقے کوانصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کررہیہیں۔ انہوں نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد بھی دیا۔ باجوڑ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر جاوید شاہ ایڈوکیٹ ، جنرل سیکرٹری اکرام درانی ایڈوکیٹ نے کہا کہ ہم اپنے تمام تر صلاحیتیں وکلا برادری اور باجوڑ کے محروم طبقات کے حصول حق کے لئے بروئے کار لائینگے ۔اورانہوں نے وکلا برادری پر زور دیاکہ سابقہ فاٹا کے لوگ جو کہ پچھلے ایف سی آر کے کالے قانون کے پیچیدگیوں سے گزرے اچکے ہیں ان کے محرومیوں کا مداوا کرنے کے لئے اپنے بھر پور کوشش کریں ۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالصمد نے کہا کہ مجھے انتہائی خوشی ہوئی کہ ملک کے دیگر حصوں کی طرح اب باجوڑ میں بھی بار ایسوسی ایشن منظم ہوئے ۔پولیس وکلا کے ساتھ اس علاقے سے جرائم ختم کرنے کے لئے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔تقریب سے سابق جنرل سیکرٹری نظر حکیم اور سابق صدر عرب گل ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا ۔
باجوڑ بار ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کا انعقاد
You might also like