باجوڑمیں عمران خان کے حق میں احتجاجی مظاہرے

0

ایم این اے گل ظفر خان کے ہدایت پر موجودہ حکومت کے خلاف اور عمران خان سے اظہارِ یکجہتی کیلئے عنایت کلے بازار میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد۔ احتجاجی مظاہرے سے سابقہ امیدوار پی کے 102 ڈاکٹر حمید الرحمان، ڈاکٹر ضیاء اللہ، انجینئر خائستہ محمد، سلطان روم، حاجی باچا درانی، فیروز شاہ، امان اللہ، چیئرمین محسن خان، چیئرمین منتظر خان، چیئرمین اسحاق ضیاء، چیئرمین انور خان، چیئرمین قاسم خان اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ ہم بیرونی اشاروں پر عمران خان کے برطرفی کے شدید مذمت کرتے ہیں مقررین نے کہا کہ پوری باجوڑ کے عوام اپنے بہادر لیڈر عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 12 اپریل کو پشاور میں عمران خان کے قیادت میں منعقد ہونے والے جلسے میں بھرپور انداز میں شرکت کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے کے بعد عنایت کلے تا عمرے چوک ریلی نکالی گئی، ریلی کے شرکاء نے امریکہ کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔عنایت کلے کے علاوہ پھاٹک صدیق آباد بازار، ناوگئی بازار، خار بازار میں بھی بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے منعقدہوئے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.