خیبرپختونخوا حکومت نے آج سرکاری طور پر عید الفطر منائی

0

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔ان کا کہنا تھاکہ صوبائی حکومت نےاسی بناء پر آج پیرکو سرکاری طور پر عیدالفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے اور صوبے بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔ انہوں نے سب شہریوں کو عید کی مبارکباد بھی دی۔ خیال رہے کہ  مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔ خیبر پختونخوا کی مختلف مساجد اور عیدگاہوں میں عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی، اس موقع پر ملک کی سالمیت اور بقاء کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور خطبات میں مسجد نبوی ﷺ میں پیش آئے واقعہ کی مذمت بھی کی گئی۔پشاور میں عید الفطر کا مرکزی اجتماع چار سدہ روڈ پر واقع مرکزی عید گاہ میں ہوا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی محمود خان اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی۔جنوبی وزیرستان کے تمام علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز ادا کی گئی جبکہ بنوں، نوشہرہ، صوابی، ٹانک اور مردان سمیت صوبے کے تمام شہروں میں عید منائی جا رہی ہے تاہم ہزارہ ڈویژن میں عید الفطر کل بروز منگل منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.