باجوڑ کے اولین سائل اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا افتتاح

0

قبائلی اضلاع کی دوسری اور باجوڑ کی اولین سائل اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح تقریب منعقد ہوا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر انورزیب خان اور ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین انجنئیر اجمل خان تھے۔ مہمان خصوصی نے عنایت قلعہ میں ضلع باجوڑ کے اولین سائل اینڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری ضلع باجوڑ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زرعی تحقیق مرجڈ اضلاع فضل وہاب اور پراجیکٹ ڈائریکٹر زرعی تحقیقات مفتاح الدین، زراعت آفیسر ڈاکٹر سبحان الدین، ریسرچ آفیسر عزیز اللہ، ریسرچ آفیسر حماد خان، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کے حکام اور پارٹی کارکنان کے علاوہ ضلع باجوڑ کے زمیندار بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر انورزیب خان اور ایم پی اے انجینئر اجمل خان نے کہا کہ انشائاللہ ضلع باجوڑ کو ایک ترقی یافتہ ضلع بنا کر دم لیں،کوشش کریں گے کہ ضلع باجوڑ کے عوام کو دوسرے ضلعوں کی طرح ہر قسم سہولیات فراہم کریں۔مذکورہ لیبارٹری سے باجوڑ کے کسانوں کو فائدہ ملے گا اور ان کو یہ سہولت اب باجوڑ میں بھی میسر ہوگی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر زرعی تحقیق مرجڈ اضلاع فضل وہاب اور پراجیکٹ ڈائریکٹر زرعی تحقیقات مفتاح الدین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ لیبارٹری زمین کی ٹیسٹ، مسائل، بیماریوں کے بارے میں معلومات اور کسانوں کی برادری کی پریشانیوں کو حل کرنے میں مدد فراہم کرے گی، جو نہ صرف عام فصلوں کے لیے بلکہ باغات اور سبزیوں کے لئے بھی فائدہ مند ثابت ہوگی۔ یہ لیبارٹری کسانوں کو ایڈوائزری سروس کے حصے کے طور پر بیج اور کھاد کی معیاری جانچ کی معلومات فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے جانب سے یہ قبائلی ضلع باجوڑ کے عوام کیلئے ایک بہت بڑا تحفہ ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.