عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد 1 جانبحق 2 زخمی

0

عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی سواریوں کی چلتی فیلڈر کار پر فائرنگ ، فائرنگ سے لال محمد ولد پچئی سکنہ گنگ موقع پر جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ہیڈ کواٹر ہسپتال خار منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں ضیاء الرحمان ولد گل حمید سکنہ انعام خورو چینہ گئی ماموند اور سحر گل ولد اکبر خان سکنہ گنگ شامل ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق عنایت کلے بازار شاہ ولی مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے سواریوں کی گاڑی پر فائرنگ کردی ۔ جس سے ایک شخص موقع پر جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

11

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.