وی سی چیئرمینوں کیلئے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ سید بادشاہ

0

باجوڑ۔ باجوڑ میں فوری طور پر انٹرنیٹ سروس بحال کی جائے۔ آئندہ تین چار روز میں وی سی چیئرمینوں کیلئے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ بھرتی کیے جانے والے سیکرٹریز عوامی مسائل کے حل کیلئے چیئرمینز کے حوالے کیے جائے۔ بجلی لوڈ منیجمنٹ مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔ عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔ عوام کے ساتھ بدسلوکی اور غبن برداشت نہیں کی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل خار ناظم اعلیٰ حاجی سید بادشاہ نے سول کالونی جرگہ ہال میں منتخب چیئرمینوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں خار سب ڈویژن کے تمام چیئرمین نے شرکت کی۔ اس موقع پر تمام چیئرمینز نے اپنے علاقے کے مسائل سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ ناظم اعلیٰ سید بادشاہ نے کہا کہ آئندہ تین چار روز میں وی سی چیئرمینوں کیلئے دفاتر کا قیام عمل میں لایا جائے۔ بھرتی کیے جانے والے سیکرٹریز عوامی مسائل کے حل کیلئے چیئرمینز کے حوالے کیے جائے۔ بجلی لوڈ منیجمنٹ مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہفتوں ہفتوں بجلی کاٹنا اب ناقابل برداشت نہیں۔ انہوں کے کہا کہ ہیڈ کواٹر خار ہسپتال میں قائم پرانے کیجولیٹی بلڈنگ کو فوری طور پر خالی کیا جائے تاکہ اس میں منشیات کے استعمال کرنے والے افراد کیلئے ری ہیبلیٹیشن سنٹر کے طور پر قابل استعمال بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی بلا تفریق خدمت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ باجوڑ کے عوام کی خدمت کیلئے اپنا تن من قربان کرینگے۔ اور ہماری کوشش ہے کہ عوامی مینڈیٹ کو کھبی ٹھیس نہ پہنچائیں۔ انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئیے کہ بلدیاتی ممبران کو اپنا حق جلد از جلد پہنچائے تاکہ یہ لوگ عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں مزید تیزی لائے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.