نبی کریمؐ کی شان میں گستاخی کے خلاف جماعت اسلامی احتجاجی مظاہرہ

0

جماعت اسلامی باجوڑ کے جانب سے پی جے پی کے ترجمان کی جانب سے آقائے دو جہاں حضرت محمد ؐکی شان میں گستاخی کرنے کے خلاف باجوڑ پریس کلب سے خار چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ بعد ازاں خار چوک میں احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف قسم کے نعرے درج تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے امیر جماعت اسلامی باجوڑ حاجی سردار خان، صاحبزادہ ہارون رشید، قاری عبدالمجید، صوفی حمید اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بی جی پی کی ترجمان نے پیغمبر اسلامؐ کی شان میں جو گستاخی کی ہے اس نے عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کیا ہے تاہم بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے تاحال خاموشی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہ سب کچھ ایک منصوبہ کے تحت کیا گیا ہے۔رسول اکرمؐ کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے عالمی برادری اس گستاخی کا نوٹس لے۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ جب تک اس ملعونہ کو سزائے موت کی سزا نہیں دی جاتی تب تک وہ ہندوستان کے ساتھ ہر قسم کے سفارتی تعلقات فی الفور ختم کئے جائیں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.