راغگان ڈیم اور امن پارک میں فحاشی کا نوٹس لیا جائے

0

باجوڑ۔ راغگان ڈیم اور امن پارک میں فحاشی کا نوٹس لیا جائے۔ راغگان ڈیم کے مقام پر خواتین اور مرد اکھٹے گھومتے پھیرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے دوسرے شہروں سے خواجہ سراوں کو لاکر نچوایا جاتاہیں۔ اس فحاشی کے عمل کو فوری طورپر روکا کیاجائے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام باجوڑ کے امیر مولانا عبدالرشید، تحصیل چیئرمین خار حاجی سید بادشاہ، وی سی چیئرمین انورحسین، مولانا ضیاء اللہ جان حقانی نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راغگان ڈیم کو غیر قانونی طورپر کھول دیاگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی آمدنی تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو ملنا چاہئے۔ مخصوص لوگوں کی اجارہ داری کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پشتون روایات کی دھجیاں اُڑاکر خواجہ سراوں کو لایاگیاہیں اور ان کو نچوایا جارہاہیں۔ جس سے نوجوانوں اور بچوں کے ذہنوں کو خراب کیا جارہاہیں۔ ہم کل تک الٹی میٹم دیتے ہیں کہ انتظامیہ اس کا نوٹس لیں ورنہ ہم احتجاج پر مجبور ہوجائیں گے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.