اے ڈی آر جرگہ کمیٹی ممبران نے مختلف مسائل کی نشاندہی

0

ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کا ضلع باجوڑ ADR جرگہ کمیٹی ممبران سے ڈی کانفرنس روم میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد میٹنگ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر زوہیب حیات، سابقہ ڈپٹی کمشنر سید احمد جان، ملک سلطان زیب آف ماموند، ملک بہادر شاہ آف برنگ، ملک شاہین، وغیرہ اے ڈی آر جرگہ ممبرز نے شرکت کی۔میٹنگ میں ضلع باجوڑ میں آمن و امان، اور علاقائی مسائل کے حوالے سے تفصیلی بحث کی گئی اس موقع پر اے ڈی آر جرگہ کمیٹی ممبران نے مختلف مسائل کی نشاندہی کی جن میں اے ڈی آر جرگہ کمیٹی ممبران کو آفس، پرمٹ، علاقائی مسائل، سیکورٹی جیسے مسائل شامل تھےڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر نے ان کے مسائل سننے کے بعد فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کر دیے اے ڈی آر جرگہ کمیٹی ممبران نے ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کا شکریہ ادا کیا میٹنگ کے اختتام پر ملک کی سلامتی کیلیے خصوصی دعا کی گئی

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.