یوم استحصال کشمیر کے موقع پر باجوڑ میں ریلی نکالی گئی ۔
5 اگست 2022 کو یوم استحصال کشمیر اور ریاستی جبر کے 1095 دن گزرنے پرضلع باجوڑ میں ڈپٹی کمشنر فہد وزیر کے زیر نگرانی ریلی کا انعقاد کیا۔ ریلی میں ضلعی انتظامیہ باجوڑ کے اۤفسرا ن ، سرکاری محکموں کے نمائندوں ، ٹی ایم اے ،اور سول سوسائٹی کے افراد نے بھی شرکت کی ۔ شرکا نے ریاستی ظلم و جبرکے خلاف اور کشمیر کے حقیقی اۤزادی کے حق میں نعرے لگائے۔بینرز اور فلیکس کے زریعے باجوڑکے غیور عوام نے اپنی کشمیری بہن بھائیوں کو پیغام دیا کہ مشکل کی ھر گھڑی میں ان کے ساتھ ھیں۔اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کشمیر میں عوام پر ظلم وستم پر خاموش نہیں ہے آزادی کے حصول تک ہر ممکن جدوجہد میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں۔آخر میں کشمیری بہن بھائیوں کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر باجوڑ میں ریلی نکالی گئی ۔
You might also like