خار ہسپتال خار میں صفائی 81 نوجوان مقرر

0

ڈسٹرکٹ ہسپتال خار میں صفائی وستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے 81 نوجوانوں نے کام کا آغاز کیا ،اس موقع پر ایم،ایس ہیڈکوارٹر ہسپتال خار ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا کہ مذکورہ سٹاف بابر عمر اینڈ کو کی طرف سے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کیلئے فراہم کیا گیا ہیں جن میں 74 نوجوانوں کو کلینر ،07 نوجوانوں کو سپروائزر پھر لیا جاچکا ہے، مذکورہ نوجوانوں کو تین شفٹوں میں تقسیم کیا گیا ہیں جن میں ایک شفٹ مارننگ ایک سہ پہر جبکہ ایک شفٹ نائٹ کو اپنی ڈیوٹیاں انجام دیں گے ۔اس موقع پر سیلیکٹ ہونے والے نوجوانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے پورے جانفشانی کیساتھ اپنی ڈیوٹیاں انجام دینے کا عہد کیا،ڈی،ایم،ایس ڈاکٹر نصیب گل ، ہیڈکلرک محمد یار،سمیع اللہ ودیگر عملے نے سیلیکٹ ہونے والے نوجوانوں کو ہدایات دیئیں اور ان میں کٹس،کیپ،اور دیگر سامان تقسیم کیا

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.