سیالکوٹ: باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ کا دورہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرینائب صدر قاسم ملک نے حاجی لعلی شاہ کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مابین باہمی تعاون کی یادداشت ایم او یو پر دستخط بھی ہوا۔بزنس کیمونٹی کے مسائل،انڈسٹریل اسٹیٹ،اور اس کے حل کیلئے تاجر اتحاد کے لیڈر شیخ ریاض الدین،سنئیر نائب صدر شیخ زوہیب،نائب صدر قاسم ملک،وقاص اکرم ایوان اور دیگر کیساتھ میٹنگ ہوئے۔سیالکوٹ چیمبر باجوڑ کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرینگے۔ حاجی لعلی شاہ نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے درخواست کی کہ باجوڑ میں بے روزگار نوجوانوں کا شرح زیادہ ہے باجوڑ میں کوئ بڑی انڈسٹری نہیں ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو روزگار فراہم کرے۔سیالکوٹ چیمبر اور باجوڑ چیمبر کے مابین باہمی تعاون کے یادداشت پر دستخط ہوا ایم او یو باجوڑ چیمبر کے گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ اور سیالکوٹ چیمبر کے سنئیر نائب صدر شیخ زوہیب نے دستخط کیں۔لیڈر شیخ ریاض الدین سنئیر نائب صدر شیخ زوہیب،نائب صدر قاسم ملک،وقاص اکرم اور دیگر نے حاجی لعلی شاہ کو سیالکوٹ چیمبر کا شیلڈ پیش کیا۔حاجی لعلی شاہ نے باجوڑ پرئمیر لیگ کے شرٹس شیخ ریاض الدین،وقاص ایوان،شیخ زوہیب،قاسم ملک اور دیگر کو پیش کی اور باجوڑ پرئمیر لیگ کے افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی۔باجوڑ چیمبر کے گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا شکریہ ادا کیا۔
سیالکوٹ: باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گروپ لیڈر حاجی لعلی شاہ کا دورہ سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹرینائب
You might also like