حکومت خیبرپختونخوا کی گڈ گورننس کی حکمت عملی کی تحت ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کی طرف سے ایک کھلی کچہری کا شیڈول/اعلان کیا گیا تھا، ضلع باجوڑ کے تحصیل اتمانخیل کے احاطے قذافی میں منعقد ہوا، مذکورہ ایجنڈے پر اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور کے ہمراہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ون احسان اللہ آفریدی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار ٹو ثناءاللہ نے کھلی کچہری کی صدارت کی۔ کھلی کچہری کا باقاعدہ آغاز صبح گیارہ بجے قاری اقبال صاحب متکو کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت کے بعد نائب تحصیلدار اتمانخیل محمد فیاض نے کھلی کچہری کے اغراض و مقاصد بیان کیے اور شرکاء سے کہا کہ وہ اپنے بیان کردہ طریقہ کار کے مطابق اپنے حقیقی مسائل کو ایک ایک کرکے اٹھائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام محکمے آپ کے مسائل کو موقع پر حل کرنے کی پوری کوشش کریں گے بصورت دیگر وہ ریکارڈ کریں گے۔ کھلی کچہری میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی اور کھلی کچہری کے انعقاد پر مسرت و افتخار کا اظہار کرتے ہوئے جناب ڈپٹی کمشنر صاحب کا شکریہ ادا کیا ۔۔بعد میں لوگوں نے اپنے علاقوں کے الگ الگ مسائل بیان کئے ،جن کو باقاعدہ نوٹ کرکے برائے ضروری کاروائی منٹس آپ کھلی کچہری میں شامل کیا جائگا ۔۔
باجوڑ کھلی کچہری اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور
You might also like