باجوڑ، خار اصلاحی جرگہ کے وفد نے چیئرمین سابقہ ڈی سی سید احمدجان کے قیادت میں ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر سے ملاقات کی۔وفد نے نئے تعینات ہونے والے فہد وزیر کو باجوڑ کے لئے ایک احسن اقدام قرار دیا کہ ڈپٹی کمشنر ایک قبائل نوجوان افسر ہے اور قبائل کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں۔وفد نے اصلاحی جرگہ کے قیام سے لیکر اب تک کارکردگی سے ڈی سی باجوڑ کو آگاہ کیا۔اور ساتھ خار میں بجلی کے ناروا لوڈ شیڈنگ۔خار میں سرکاری آٹا کے تقسیم کار، میراعلی قلعہ کے مقبرہ سے بونڈری وال کے تعمیراور خار میں امن امان کے قیام پر تفصیلی گفتگو کی۔جس پر ڈپٹی کمشنر نے خار اصلاحی جرگہ کے خدمات کو سراہا اور کہا کہ جرگہ ایک قبائیلی روایات ہے جس سے بہت پچیدہ پیچدہ اور سنگین مسائل کو حل کیا جاتا ہے لھذا اصلاحی جرگہ سے میرا تعاون جاری رہے گا۔انہوں خار کے سرکاری آٹا کے کوٹہ بڑھانے اور خار میں بجلی کے 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ۔ میراعلی قلعہ مقبرہ کو سبزی منڈی کے گندگی سے پاک اور بونڈری وال کے تعمیر کیلئے اسٹنٹ کمشنر فیاض کے سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیا۔جو جلد اپنا رپورٹ پیش کریگا۔انہوں نے کہا خار سمیت پوری باجوڑ میں قیام امن کو برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی ادرواں کے دن رات محنت جاری ہے جس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے جس کے مثبت اثرات بہت جلد سامنے آئنگے۔ملاقات میں اصلاحی جرگہ کے جنرل سیکرٹری حاجی نعیم اللہ خان،وی سی چیرمین حاجی انور حسین،کسان کونسلر سید قاسم جان،ملک شیرذادہ،حاجی سرورخان،حاجی اسماعیل،فضل اکبرخان،خانپور خان،عبدلجبار خان،حاجی محمد خان،سبحان اللہ،جعفرخان سمیت کثیر تعداد میں ممبران شامل تھے۔
خار اصلاحی جرگہ کی ڈی سی باجوڑ سے ملاقات
You might also like