باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حلف برداری تقریب۔صدر محمد افضل خان سنئیر نائب صدر حاجی محمد زیب،نائب صدر شاہ نواز اور کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔حلف برداری تقریب میں اے ڈی سی نصیر خان اے اے سی فیض محمد نے خصوصی شرکت کی۔ باجوڑ کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل اور یہاں پر تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوششیں کریں گے،نومنتخب صدر محمد افضل خان۔باجوڑ میں کاروبار کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔اے ڈی سی نصیر خان ان خیالات کااظہار انہوں نے باجوڑ خار میں باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کے حلف برداری کی تقریب خار میں منعقدہوئی۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نصیر خان نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔اے ڈی سی نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے بھی کوششیں کریں گے کیونکہ باجوڑ میں کاروبار کے وسیع تر مواقع موجود ہیں۔نئے منتخب کابینہ نے مہمانوں کا تقریب میں شرکت پر شکریہ ادا کیا۔
باجوڑ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حلف برداری
You might also like