باجوڑ پولیس کا 24 گھنٹوں کے اندر اندر منشیات فروشوں کیخلاف ساتویں کامیاب کارروائی۔تفصیلات کے مطابق پولیس چیف خیبرپختونخوا اور ڈی آئی جی ملاکنڈ کے واضح احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان کے سربراہی میں باجوڑ پولیس کا منشیات کیخلاف کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ اس سلسلے میں تھانہ اتمان خیل کے حدود میں ایس ایچ او باچہ رحمان کے نگرانی میں قائم ناکہ بندی کے دوران بائی پاس روڈ کولالہ ڈھیرئی پر موٹرکار نمبر 2215 LED ڈرائیور عبدالطیف سکنہ سلارزئی سے 21 پیکٹ چرس 25 کلو برآمد کرلی۔ ملزم کو موقع پر گرفتار کرکے ان کے کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ تھانہ اتمانخیل میں درج کیا گیا۔ ملزم مذکورہ کو پہلے بھی باجوڑ پولیس نے 29 کلو چرس کیساتھ گرفتار کیا تھا۔ جو اب عدالت سے ضمانت پر ہے۔ واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ کے قیادت میں قائم منشیات کے خلاف کچھ عرصے سے جاری آپریشن میں گزشتہ روز بھی پولیس جوانوں نے مختلف قسم کے منشیات جس میں افیون، چرس اور آئس شامل تھیں اپنے قبضے میں لی تھیں۔
باجوڑ پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی
You might also like