باجوڑ، صوبائی حکومت کے احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ عبدالصمد خان کا جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر سمگلنگ کیخلاف ضلع باجوڑ میں کریک ڈاون۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات تھانہ سالارزئی کے حدود میں ایس ایچ او محمد جان بمعہ ٹیم نے دوران ناکہ بندی بمقام ٹیا نزد پشت بوقت رات 1:17 پر دو عدد ڈاٹسن جو کہ ممنوعہ لکڑی دیار سے لادے ہوئے تھیں کو بمعہ ڈرئیورز گرفتار کرکے تھانہ سالارزئی منتقل کردیا۔ جسکو اب فارسٹ ایکٹ کے تحت مزید کارروائی کیلئے محکمہ جنگلات کو بھیج دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ ایس ایچ او محمد جان تھانہ سالارزئی میں تعیناتی کے بعد مسلسل کامیاب کاروائیاں کررہے ہے حال ہی میں انہوں نے منشیات کی بھی ایک بڑی مقدار قبضہ پولیس کی تھی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نے ایس ایچ او محمد جان کو تھانہ سلارزئی میں قلیل سروس ٹینور میں مسلسل کامیاب کاروائیوں پر شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔