صحافی احسان اللہ شاکر پر پولیس تشدد کی مذمت

0

باجوڑ، ڈسٹرکٹ پریس کلب تیمرگرہ کے نائب صدر احسان اللہ شاکر پر پولیس اہلکاروں کے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حکومت صحافیوں کو تحفظ فراہم کرے اور واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کرے۔ ان خیالات کا اظہار باجوڑ پریس کلب کے صدر حسبان اللہ نے باجوڑ پریس کلب میں منعقدہ ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سنیئر صحافیوں عرفان اللہ جان، طاہر خان، بہاء الدین لالا، بلال یاسر، ذاہد جان، سمیع جان اور دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پولیس کو خبردار کیا کہ دیر کو پولیس سٹیٹ نہیں بننے دیں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ اور دیگر اعلیٰ حکام سے ایسے واقعات کی روک تھام کے حوالے سے سخت ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ بہت جلد صوبائی سطح پر اس حوالے سے آئندہ لائحہ عمل طے کرنے کے بعد اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے واقعہ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.