باجوڑ، آل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل۔ ڈاکٹراظہار الحق صدر جبکہ ڈاکٹر حفیظ الرحمن جنرل سیکرٹری منتخب۔ تفصیلات کے مطابق ضلع باجوڑ میں آل باجوڑ ڈاکٹر فورم کے انتخابات کا عمل مکمل ہوگیا۔ ڈاکٹر صدر جبکہ ڈاکٹر جنرل سیکرٹری منتخب، پولنگ کا عمل ڈاکٹر مسعود شاہ، ڈاکٹر عزیز الرحمان اور ڈاکٹر گوہر ایوب کے زیر نگرانی منعقد ہوا۔ پہلے پینل میں صدارت کیلئے ڈاکٹر محمدی گل جبکہ جنرل سیکرٹری کے امیدوار ڈاکٹر گل بادشاہ ہیں جبکہ دوسرے پینل میں صدارت کیلئے ڈاکٹر اظہار الحق جبکہ جنرل سیکرٹری کے لیے ڈاکٹر حفیظ الرحمن امیدوار ہیں۔ ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا کو بتایا کہ الیکشن کے انعقاد کا مقصد منتخب کابینہ کے ذریعے سے باجوڑ کے ڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنا ہے، باجوڑ میں کل 210 ڈاکٹرز ہیں جبکہ الیکشن کے عمل میں 196 ڈاکٹرز نے حصہ لیا اور بہترین انداز میں پولنگ کا حصہ بنے۔اس موقع پر نومنتخب صدر ڈاکٹر اظہار الحق اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر حفظ الرحمن نے اس عزم کا اظہار کیا۔کہ ڈاکٹرز کے مسائل سے ہم بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تمام ڈاکٹرز کے خدمات ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ہم سیاست سے پاک ڈاکٹرز برادری کے خدمت کو عبادت سمجھ کر کرینگے۔
خار ہسپتال ڈاکٹر فورم کے الیکشن مکمل
You might also like