باجوڑ، عنایت کلے میں کھلی کچہری کا انعقاد، عوام نے شکایاتوں کے انبار لگا دیئے۔ صوبائی حکومت خیبر پختون خواہ اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ فہد وزیر کے ہدایات کے مطابق بی ایچ یو عنایت کلی میں اسسٹنٹ کمشنر خار حمزہ ظہور کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل علی رضا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر خار، شاہ نواز خان اور تمام محکموں کے افسران /نمائندوں، تحصیلدار خار اور علاقے کی لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عمائدین علاقہ کی طرف سے مختلف چھوٹے اور بڑے مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر خار نے کھلی کچہری میں زیر بحث مسائل کے حل کرنے کے بارے تفصیلی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر مسائل کو حل کرنے میں اپنے فرائض پورا کرنا ہے۔
عنایت کلے میں کھلی کچہری کا انعقاد
You might also like