باجوڑ میں نیشنل ووٹر ڈے منایا گیا۔ ضلع باجوڑ میں نیشنل ووٹر ڈے کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج خار میں آگاہی سیمینار اور واک کا انعقاد کیاگیا۔ جس کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل باجوڑ علی رضا تھے۔ سیمینار میں ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر سیمینارکے اغراض ومقاصد بیان کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل باجوڑ علی رضا، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر خلیل الرحمان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اجمل حفیظ،،اے این پی باجوڑ کے صدر گل افضل،مسلم لیگ ن باجوڑ کے صدر گل کریم خان ادارہ کے پرنسپل، اے سی خار ون ثناء اللہ اور دیگر مقررین نے ووٹ کی اہمیت پر بھر پور روشنی ڈالی اور کمیٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنی قومی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے اپنے 18 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد بالخصوص خواتین جن کے شناختی کارڈ ابھی تک نہیں بنے ہوئے ہیں ان کے قومی شناختی کارڈ بنوا کر ان کے ووٹوں کا فوری اندراج کروائیں او ر ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے بہتر اور روشن مستقبل کا انحصارآپ کے ووٹ پر ہے۔ ووٹ قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔جس میں نوجوان نسل کا حصہ لینا نہایت اہمیت کا حامل ہے اور خاص طور پر خواتین کا پولنگ اسٹیشن پر آکر ووٹ ڈالنا اس قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ ووٹ کی حیثیت وکالت،امانت اور گواہی دینا ہے لہذا اس کو صحیح استعمال کرنا سب کا قومی فریضہ ہے جبکہ ووٹ ایک امانت اور شہادت لہٰذا اسکا استعمال نہ کرنا شہادت چھپانا ہے اور شہادت چھپانا گناہ ہے۔
باجوڑ میں نیشنل ووٹر ڈے کا انعقاد
You might also like