باجوڑ، جرائم پیشہ افراد کے خلاف باجوڑ پولیس کا گھیرا مزید تنگ۔ ڈی پی او کے سربراہی میں رات کے وقت بھی پولیس جوان ضلع ہذا کے اہم شاہراہوں پر سرچ آپریشن میں مصروف عمل۔تفصیلات کے مطابق علاقے میں امن وامان کے صورتحال کو برقرار رکھنے کے خاطر پولیس چیف خیبرپختونخوا اور ریجنل پولیس آفیسر ملا کنڈ ڈویژن سجاد خان کے احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ شوکت علی کے قیادت اور براہ راست نگرانی میں جاری منشیات سمگلروں اور سٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر کیخلاف آپریشنز بدستور جاری ہے۔ اس سلسلے میں اج بھی ایس۔ایچ۔او تھانہ خار سعید الرحمن کے نگرانی میں قائم ناکہ بندی میں مختلف مشکوک گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں اور پیدل نقل و حرکت کرنے والے افراد کی جامع تلاشی اور سخت چیکنگ کی گئیں۔ڈی پی او نے جملہ پولیس افسران و جوانوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے۔ کہ معزز شہریوں کی جان ومال اور آبرو کی حفاظت ہر صورت میں یقینی بنایا جائے۔ کس بھی شہری کیساتھ بداخلاقی نہ کی جائے اور نہ کسی شہری کو بے جا تنگ کیا جائے۔ انہوں نے ضلع ہذا کے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ رات کے وقت پولیس اپ کی حفاظت کیلئے کھڑی ہے ان سے مکمل تعاون کیا کرو رات کے وقت بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلے اور اپنا نقل وحرکت کم کریں کیونکہ اپ کے تعاون سے ہی پولیس جرائم پیشہ افراد تک رسائی ممکن بنا سکتی ہے۔
باجوڑ پولیس کا رات کے وقت آپریشن
You might also like